Live Updates

خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی

فیشن ڈیزائنر 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جیل حکام نے ملاقات اور گھر سے کھانا دینے پر پابندی لگا رکھی ہے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 مئی 2023 12:49

خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی 2023ء ) فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی لاہور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہوگئی، خدیجہ شاہ 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں جیل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، انہیں اور یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بند کیا گیا ہے جب کہ جیل حکام نے خدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سے کھانا دینے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

گرفتاری کے بعد جب خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا اس وقت بھی 2 گھنٹے گزرنے کے باوجود عدالت پیش نہیں کیا گیا، گھٹن اور حبس سے خدیجہ شاہ کا جیل وین میں برا حال ہو گیا، خدیجہ شاہ نے کہا کہ میں دمہ کی مریضہ ہوں،شدید گرمی ہے، سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا، اس موقع پر خدیجہ شاہ کا چہرہ کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا، خدیجہ شاہ کو دو خواتین سمیت عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہستگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو 7 دن کے لیے پولیس کے حوالے کردیا، خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا، انسداد دہست گردی عدالت نے شناخت پریڈ مکمل کرکے خدیجہ شاہ کو دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا، علاوہ ازیں عدالت نے خدیجہ شاہ کے شوہر کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دی۔

بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں، خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے تھے جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات