Live Updates

بتایا جائے عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کہاں ہیں عمران خان

دونوں کو فوری عدالت میں پیش کیا جائے، دہشت گردی کے یہ ہتھکنڈے صرف میڈیا کو دبانے کی کوشش ہیں،ٹوئٹ

اتوار 28 مئی 2023 17:15

بتایا جائے عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کہاں ہیں عمران خان
  لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کو فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے یہ ہتھکنڈے صرف میڈیا کو دبانے کی کوشش ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ قوم مطالبہ کرتی ہے صحافیوں سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ دونوں کہاں ہیں صحافی برادری کیوں اس قدر خوف زدہ اور سہمی ہوئی ہے کہ ان دونوں کے 48 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیے جانے کا مطالبہ نہیں کرتی حالانکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان دونوں کو لاپتا کرنے کو اغوا کہا جانا چاہیے، یہ فسطائی ہتھکنڈے دراصل میڈیا کا گلا گھونٹنے کی ایک کوشش ہیں تاکہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف جاری سفاکانہ کریک ڈاؤن کو (میڈیا بلیک آؤٹ کے ذریعی) قوم کی نگاہوں سے اوجھل رکھا جاسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات