&تبدیلی سرکار کی وجہ سے ملک کو گرمیوں میں بھی سوئی گیس کی کمی کا سامنا ہے : چودھری سجاد نذیر

اتوار 28 مئی 2023 19:30

ذ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ اگر نام نہاد تبدیلی عرف تباہی سرکارایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر چڑھ کر اس کو بند نہ کرتی تو آج ملک کو وافر مقدار میں گیس مل رہی ہوتی، تبدیلی سرکار کی گھٹیا سیاست کی وجہ سے آج ملک کو گرمیوں میں بھی سوئی گیس کی کمی کا سامنا ہے، یہ منصوبہ اس وقت کے صدر مملکت اور ہمارے قائد آصف علی زرداری کے شاندار منصوبوں میں سے ایک تھا