(اپ ڈیٹ )

zملک کے شمالی، وسطی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 3 بچے زخمی

اتوار 28 مئی 2023 21:10

ی*اسلام آباد،پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے دو جھٹکوں کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کے بٹگرام ضلع میں تین بچے زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح 10 بج کر 50 منٹ پر پہلا زلزلہ آیا جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور شد ت چھ تھی ۔جبکہ 4.7 کی شدت کا دوسرا زلزلہ شام 5 بج کر 57 منٹ پر آیا جس کا مرکز افغانستان میں جلال آباد کے قریب تھا اور 15 کلومیٹر کی گہرائی سے ٹکرایا گیا۔

بٹکرام ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد نعیم نے میڈیا کو بتایا کہ تین زخمی بچوں کو ہسپتال لایا گیا۔بچوں کے چچا حامد خان نے کہا کہ بچے مویشیوں کے باڑی کی چھت پر کھیل رہے کہ زلزلے سے وہ گرگیا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے صوبہ پنجاب میں سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، چکوال میں، صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، دیر کے علاوہ مظفر ا?باد، گلگت اور اسکردو میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی 223.8 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ اس کی شدت 5.2 تھی۔زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر نکل آئے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جنت گل آفریدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو اب تک کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، عوام ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو 1700 پر دیں۔