Live Updates

گیدڑکا امتحان آیا توامریکا کے پاؤں پکڑے لیے، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

امریکا بیان دیتاہےتوپاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے،دوسری طرف گیدڑکاامتحان آیا تو امریکاکےپاؤں پکڑےلیے، لیگی رہنما کا خطاب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 28 مئی 2023 21:22

گیدڑکا امتحان آیا توامریکا کے پاؤں پکڑے لیے، مریم نواز کی عمران خان ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی 2023ء ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیدڑکا امتحان آیا توامریکا کے پاؤں پکڑے لیے، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید امریکا بیان دیتاہےتوپاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے،دوسری طرف گیدڑکاامتحان آیا تو امریکاکےپاؤں پکڑےلیے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو25واں یوم تکبیربہت بہت مبارک ہو،نوازشریف، ذوالفقاربھٹوشہید،سائنسدانوں ، انجینئرزکوسلام،یوم تکبیرکوپایہ تکمیل تک پہنچانےوالےتمام لوگوں کوسلام،قوم نےمتحدہو کرمشکلات کاسامناکیالیکن ملک کوناقابل تسخیربنادیا،ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنےوالی پاک فوج کوسلام۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکےنہ کرنےکیلئےامریکاسمیت دنیاسےنوازشریف پردباؤتھا،ان کوڈرایاگیاکہ ایٹمی دھماکےکےبعدپابندیاں لگ جائیں گی،نوازشریف نےامریکا اوردنیاکادباؤ برداشت کیا،پابندیوں کی پرواہ نہیں کی،اورسفارتی مہارت سےعالمی پابندیوں کامقابلہ کیا اورایٹمی دھماکےکیےاورملکی دفاع ناقابل تسخیربنادیا،نوازشریف نےپاکستان کاپرچم جھکنےنہیں دیا ۔

(جاری ہے)

لیگی نائب صدر نے کہا کہ گوادرسےکراچی،مشرق سےمغرب تک نوازشریف کےمنصوبے نظرآئیں گے،3ادھورےادوارکامقابلہ75سالہ تاریخ سےکرلو،ان ادوارمیں نوازشریف کوکوئی مدت پوری نہیں کرنےدی گئی،نوازشریف کےتاریخی منصوبےتاریخ سےنکال دوتوپیچھے کھنڈرات بچتےہیں،انہوں نےملک کوبھی سنبھالا،معیشت اورقوم کوبھی سنبھالا،اسےکہتےہیں لیڈرشپ۔ انہوں نے کہا کہ موٹرویز،اورنج لائن،میٹروبس،14ہزارمیگاواٹ بجلی کےکارخانےنوازنے لگائے،پاکستان کےدفاع سےترقی اورخوشحالی تک قوم کوایک ہی نام نظرآتاہے،ملک بنانے والے کودنیا یادرکھتی ہے،ملک جلانےوالےکوکوئی یادنہیں رکھتا،آج بھی نوازشریف کے ساتھی سیسہ پلائی دیوارکی طرح ساتھ کھڑےہیں،دوسری طرف سب کچھ منٹوں میں بہہ گیا قوموں پرمشکل وقت آتےہیں،لیڈرقوم کےسامنےڈھال بن کرکھڑاہوتاہے۔

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے کہا کہ بل کلٹن نوازشریف کوکہتاتھا5ارب ڈالرلےلوایٹمی دھماکے نہ کرو،نوازشریف نےکہامیں قوم اورمٹی سےوفا کروں گا،ڈالراپنےپاس رکھو،کلنٹن نےخودکہانوازشریف نےکھل کرکہامیں کسی دباؤمیں نہیں آؤں گا،28مئی1998کےوقت بزدل قیادت کررہاہوتاتومنہ پربالٹی ڈال کرچھپ جاتا،بہادرقوموں کی قیادت بہادرلیڈرشپ کرتی ہے۔

مریم نوازنےکہا کہ عمران خان کہتارہاامریکی سازش ہوگئی،ہم غلامی نہیں چاہتےحقیقی آزادی چاہتےہیں،کہتاہےایک بیان دےدوکیونکہ امریکابیان دیتاہےتوپاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے، دوسری طرف گیدڑکاامتحان آیا تو امریکاکےپاؤں پکڑےلیے۔ مریم نواز نے کہاکہ یوم تکبیرپرآج اس فتنےکانام نہیں لیناچاہتی تھی قیادت کافرق دیکھناہے تو28مئی1998دیکھواورپھر9مئی2023کودیکھو،جب پاکستان ایٹمی قوت بناتوہرشہری کاسرفخرسےبلندہوگیاتھا،9جبکہ مئی کوہرپاکستانی کاسرشرم سےجھک گیا،9مئی کووہ مناظردیکھےجودہشتگردی سےمتاثرہ ملکوں میں دیکھتےتھے،شہداکی یادگاروں کوجلادیاگیا،ان کی قبروں کوادھیڑکررکھ دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی علامتوں اورعمارات کوجلادیاگیا،دشمن پراستعمال ہونےوالی توپوں کودریامیں پھینک دیاگیا،دشمن کےطیارےگرانےوالےطیاروں کوآگ لگادی گئی،پاکستانیو! 28مئی کےپاکستان کوزندہ رکھناہےیا9مئی کےپاکستان کو؟
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات