
وزیراعظم شہباز شریف کی اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہباز شریف
دانش احمد انصاری
اتوار 28 مئی 2023
23:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات مزید آگے بڑھیں گے، میں ان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا اور دونوں اقوام کے بھائی چارے کو مزید تقویت دینے کا منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کرلی اور وہ اگلے 5 سال کیلئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ ووٹنگ کے دوران دلہا دلہن بھی عروسی لباس پہنے ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ جبکہ ترک شہری ہسپتال سے اسٹریچر پر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترک شہری ہسپتال کے بستر پر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد نے تالیاں بجا کر مریض ووٹر کی حوصلہ افزائی کی۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان نے استنبول میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار اور رپبلکن پیپلز پارٹی کے چیئر مین کمال قلیچدار اولو اور اہلیہ سیلوی قلیچدار اولو نے دارالحکومت انقرہ میں ووٹ ڈالا جبکہ ہائی الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد ینیر نے بھی انقرہ میں ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد جاری کردہ بیان میں احمد ینیر نے کہا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ آج کے انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 مئی کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ جلدی کر دیا جائے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجیب طیب اردوان نے مسلسل دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کی ہے، رجب طیب اردوان کو 52.1 فیصد ووٹ لیکر فتح حاصل کی، اپوزیشن کے امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 47.7 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان کو دو کروڑ 67 لاکھ ووٹ ملے۔ فتح حاصل کرنے کے بعد رجب طیب اردوان نے قوم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ ہم نے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور اپنی قوم کے حق میں مکمل کر لیا ہے۔ استنبول میں بس کے اوپر سے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے پانچ سالوں تک ملک پر حکومت کریں گے۔ انشاء اللہ ہم آپ کے اعتماد کے مستحق ہوں گے۔ قوم کے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا جس نے ایک بار پھر ہمیں اگلے پانچ سال تک ترکیہ پر حکومت کرنے کی ذمہ داری سونپی۔مزید اہم خبریں
-
’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘ رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل کا جواب
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا ،عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے
-
جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.