Live Updates

جمشید دستی ، میاں عمران دھنوترکی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون ،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘ اعلامیہ

پیر 29 مئی 2023 19:30

جمشید دستی ، میاں عمران دھنوترکی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی پی 274مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر جمشید خان دستی اور پی پی 273سے ٹکٹ ہولڈر میاں عمران دھنوتر نے زمان پارک میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سعید اور ایاز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تحریک انصاف کے خلاف بد ترین کریک ڈائون اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمشید دستی اور عمران دھنوتر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پورے پاکستان کی اور خاص طور پر مظفرگڑھ کی عوام عمران خان کے ساتھ اس جہاد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات