فو ج مخالف ملک دشمنو ں کو سر عام پھانسی دی جائے‘مو لانا فضل الرحمن خلیل

ملک د شمن طا قتو ں کی پاکستان کو تو ڑنے کی حسر ت کبھی پوری نہیں ہو گی قوم فوج کیسا تھ کھڑی ہے

پیر 29 مئی 2023 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) سربراہ انصارالامہ پاکستان،ممبر سپریم کونسل دفاع پاکستان کونسل مو لانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ فو ج مخالف ملک دشمنو ں کو سر عام پھانسی دی جائے،9مئی کے واقعا ت میں ملو ث بد نماکردارو ں کو قوم ہر صور ت انجام تک پہنچتادیکھنا چاہتی ہے، ملک د شمن طا قتو ں کی پاکستان کو تو ڑنے کی حسر ت کبھی پوری نہیں ہو گی قوم فوج کے سا تھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ لاہور پر صحافیو ں سے غیر ر سمی گفتگوکر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ پاکستان کیلئے افواج پاکستان کا کوئی متبادل نہیں، پاکستان کا ہر فرد اور طبقہ پاک فوج کے شہداکا وارث ہے جناح ہائوس جیسی عمارات بانیان پاکستان کی یادوں کی شاہد اورامین ہیں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کادفاع نہیں کیاجاسکتاکسی مہذب معاشرے کے افراد اس قسم کی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کاتصور بھی نہیں کر سکتے پاکستانیوں کے دل افواج پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ افواج پاکستان ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے تمام علما کرام ہر قدم پر اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں،چند نا عاقبت اندیشوں نے غیر ملکی ایجنڈا پر کام کرکے ملکی عسکری اداروں کو جو نقصان پہنچایا وہ قوم کوکبھی نہیں بھولے گا ۔