سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق کے ڈکیتی کے دوران قتل کی مذمت

منگل 30 مئی 2023 14:54

سپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف کی سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بحریہ ٹاؤن میں سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ان کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے پیغام میں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ڈکیتی کی اس واردات میں ملوث مجرمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نےاللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔