صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی

منگل 30 مئی 2023 15:01

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جسٹس اقبال حمید الرحمن تین سال کیلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کئے گئے ہیں ،جسٹس اقبال حمید الرحمن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں ،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی۔