بلوچستان کی ڈسٹرکٹ کونسلوں میں خواتین، کسان،مزدور، اقلیت کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ،صوبائی الیکشن کمشنر

منگل 30 مئی 2023 20:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع کے (سوائے کوئٹہ)کے ڈسٹرکٹ کونسلز کی 871 جنرل ممبر کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، اقلیت) پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن میں خواتین کے 289 نشستوں پر 522 ،کسان کے 47 نشستوں پر 190،مزدور کے 47 نشستوں پر 196،جبکہ اقلیت کے 47 نشستوں پر 93 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔