
دہلی کی ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مطالبے پر یٰسین ملک کو نوٹس جاری کردیا
منگل 30 مئی 2023 22:48
(جاری ہے)
این آئی اے کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے استدلال کیا کہ یٰسین ملک کو جرم ثابت کرنے کی وجہ سے سزائے موت نہ دینے سے سزا دینے کی پالیسی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی اور ’دہشت گردوں‘ کو سزائے موت سے بچنے کا راستہ مل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم ہوشیاری سے جرم قبول کر رہا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دہشت گرد جرم کا اقرار کریں گے اور بچ جائیں گے۔جسٹس سدھارتھ مردول اور تلونت سنگھ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کہا کہ حالات کے پیش نظر یٰسین ملک اس اپیل میں واحد جواب دہندہ ہیں اور انہوں نے دفعہ آئی پی سی کی دفعہ 121 کے تحت جرم قبول کیا ہے، جو سزائے موت کے متبادل سزا ملتی ہے، ہم دونوں درخواستوں میں انہیں نوٹس جاری کرتے ہیں۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ تہار جیل کے ذریعے یٰسین ملک کو نوٹس بھیج دیا اور اس معاملے کی سماعت 9 اگست کے لیے مقرر کردی۔خیال رہے کہ 26 مئی 2022 کو نئی دہلی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور دیگر الزامات پر حریت رہنما یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی تھی۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت سے یٰسین ملک کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ وکیل دفاع نے عمر قید کی استدعا کی تھی۔وکیل اٴْمیش شرما نے کہا تھا کہ عدالت نے یٰسین ملک کو دو بار عمر قید اور پانچ بار 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، تمام سزائیں ایک ساتھ چلائی جائیں گی جبکہ حریت رہنما پر بھارتی 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔یٰسین ملک کو قید کی مختلف سزائیں اور جرمانہ مختلف کیسز میں عائد کیا گیا ہے۔حریت رہنما اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔قبل ازیں یٰسین ملک کو دہشت گردی فنڈنگ کیس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سخت قانون (یو اے پی ای) سمیت تمام چارچز کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.