ڈی پی او جہلم ناصر محمو د باجو ہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جہاں انہوں نے سائلین کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 31 مئی 2023 18:49

ڈی پی او جہلم ناصر محمو د باجو ہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقادڈی پی او جہلم نے سائلین کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :