چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کو یقینی بنایا جائے، چیف سیکریٹری سندھ سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے کے تمام شہریوں میں ضروری اشیا کی انسپکشن کرے، ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی ہداہت

بدھ 31 مئی 2023 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس سندھ سیکریٹری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خوراک راجہ خرم شہزاد، سیکریٹری سروسز خالد حیدر شاہ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی آغا فخر سمیت فوڈ اتھارٹی کے دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش۔

رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ رواں سال سندھ فوڈ اتھارٹی حکام نے 201 اسپتالوں میں کینٹین کی انسپکشن کی ہے۔ صوبے میں 5546 ملک شاپ جب کے 810 برف کے کارخانوں پر چھاپا مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 4087 گوشت کے دوکان، 2159 مینوفیکچرنگ یونٹ، 9834 بیکریوں پر بھی معیار چیک کرنے کے لئے چھاپا مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں 269 آر او پلانٹ کی انسپکشن کر کے 67 آر او پلانٹ کے خلاف کاروائی کی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے سروسز رولز جلد بنائے جائیں۔انہوں نے سیکریٹری خوراک کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں فوڈ اتھارٹی کے سروسز رولز کی منظوری لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا کام بہت اہم ہے جس کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی میں ٹیکنیکل اسٹاف کو کانٹریکٹ پر مارکیٹ سے لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے کے تمام شہروں میں ضروری اشیا کی انسپکشن کرے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ضلع سطح پر دفاتر بنانے کے لئے زمین فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :