Live Updates

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کا آصف زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت اعلان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 31 مئی 2023 23:32

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی 2023ء) پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں۔ جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کا آصف زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ۔۔۔ سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی پرچم پہنائے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ، پی پی 265 سے رئیس اکمل وارن اور سردار شمشیر مزاری ، سید قاسم علی شمسی، فریحہ بتول، عبد العزیز کلانک، سابق ایم پی اے رسول بخش جتوئی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔ پیر جعفرمزمل شاہ، سردار اللہ وسایا چنو لغاری، محمد علمدارعباس قریشی، این اے ایک سو اناسی سے ملک عبد الغفار ارائیں، مسزعطا قریشی، یاسرعطا قریشی بھی جیالے بن گئے۔

(جاری ہے)

سید جمیل شاہ، سید رشید شاہ، شیخ دلشاد احمد، سید بلال مصطفی، سید تحسین نواز گردیزی، میاں علی حیدر وٹو، میاں سلمان ایوب موہل، میاں امیرحیدر وٹو، ایاز خان، امجد خان نیازی، مزمل خان نیازی اور عمر مسعود فاروقی بھی پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔ سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام سیاستدانوں کو پارٹی پرچم بھی پہنائے۔

ادھر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چوہدری سرور نے سردار تنویر الیاس کو مسلم لیگ ق میں شمولیت کی دعوت دے دی۔آج چوہدری سرور سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات ہوئی جس میں ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری شجاعت موجودہ سیاسی صورتحال میں کافی متحرک ہیں ۔ چوہدری شجاعت نے تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو ق لیگ میں شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے۔

تحریک انصاف کے متعدد افراد مسلم لیگ ق میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ سردار تنویر الیاس مسلم لیگ ق میں شمولیت کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ چوہدری سرور سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی۔ بتایا گیا ہے کہ چوہدری سروری نے کہا ہے کہ جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں گا۔

چوہدری شجاعت حسین نے جس سے جو وعدہ کیا اس کو ہر قیمت پر نبھایا۔چوہدری سرور نے کہا کہ مشاورت کریں گے کہ کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹ فائدہ مند ہے یا علیحدہ الیکشن لڑیں۔ ان ملاقاتوں کے بعد چوہدری سرور نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا ہے ۔ چوہدری سرور کی سربراہی میں پارٹی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی منحرف اراکین سے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات