آل کراچی الحاج غلام محمد بلوچ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل 4 جون کو ملیر شاہین گرائونڈ پر کھیلا جائیگا

جمعرات 1 جون 2023 20:08

آل کراچی الحاج غلام محمد بلوچ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) ملیر شاہین گرائونڈ غازی ٹائون پر منعقدہ آل کراچی اُستاد غلام محمد بلوچ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2023ء کا شاندار فائنل 4 جون بروز اتوار شام 5 بجے ملیر شاہین اور مجید ایف سی لیاری کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فائنل میں 2 لاکھ روپے کیش پرائز کے علاوہ 150 پرنٹڈ گھڑیاں، 70 شیلڈز ، پچاس ہزار مالیت کی قیمتی ٹرافی، 40 ٹریک سوٹس بھی دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کراچی بھر سے 95 ٹیمیں نے حصہ لیا۔ فائنل کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی RRF ، سندھ کے نمائندہ خصوصی ایس پی رانا محمد عارف، پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین ہوں گے جوکہ کھیل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔