Live Updates

شاہ محمود سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آ جائے گا

اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلے کا حل نہیں، بے نظیر بھٹو نے بھی پارٹی امین فہیم کے حوالے کی تھی۔ تحریک انصاف کے سابق رہنما محمود مولوی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 جون 2023 11:33

شاہ محمود سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آ جائے ..
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔02 جون 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما محمود مولوی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی نتیجہ دو دن میں سامنے آ جائے گا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔نومئی کے بعد صورت حال بدل گئی، اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلے کا حل نہیں۔

محمود مولوی نے کہا نواز شریف نااہل ہوئے تھے، بے نظیر بھٹو نے بھی پارٹی امین فہیم کے حوالے کی تھی ۔خیال رہے کہ   فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا پی ٹی آئی کی سابقہ لیڈر شپ سے رابطہ ہوا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنمائوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور پارٹی میں شامل افراد سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔ اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ میرا فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں کے شاہ محمود سے ملاقات پر تاثر کی تردید کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔حماد اظہر نے کہاکہ میں چیئرمین عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار،اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات