پرویزالٰہی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک اور کیس تیار

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیرمیں من پسند افراد کو نوازنے کی بھی تحقیقات ہونگی

جمعہ 2 جون 2023 14:32

پرویزالٰہی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک اور کیس تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدرو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک اور کیس تیارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیرمیں من پسند افراد کو نوازنے کی تحقیقات ہوں گی۔نیب ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بطورسپیکر،وزیراعلی کئی افراد کو غیر قانونی طورپربھرتی کیا،پرویز الٰہی کے دست راست محمد اقبال بھٹی تحقیقاتی اداروں کو ثبوت دے چکے۔