راجہ پرویزاشرف کا منارہ چکوال کا دورہ،امیر اکرم اعوان کے صاحبزادے سے ملاقات

پیپلز پارٹی روحانی پیشوا اور شخصیات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ہمارے روحانی شخصیات کے ساتھ ہمیشہ سے گہرے روابط موجود ہیں،راجہ پرویزاشرف

ہفتہ 3 جون 2023 18:38

راجہ پرویزاشرف کا منارہ چکوال کا دورہ،امیر اکرم اعوان کے صاحبزادے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چکوال منارہ کی روحانی شخصیت حضرت مولانا امیر اکرم اعوان کے صاحبزادے مولانا امیر عبدالقدیر اعوان سے ملاقات کی جس میں روحانی شخصیات کی ملک کے لیے پیش کی جانے والی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی روحانی پیشوا اور شخصیات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ہمارے روحانی شخصیات کے ساتھ ہمیشہ سے گہرے روابط موجود ہیں۔

(جاری ہے)

شہید محترمہ بینظیر بھٹو روحانی شخصیات کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھیں۔ روحانی شخصیات کی ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے امیر مولانا عبدالقدیر اعوان کے ہمراہ حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان کے دربار پر حاضری دی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے امیر مولانا عبدالقدیر اعوان کے ہمراہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا مانگی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی چکوال کے عہدیداران بھی بڑی تعداد موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کی۔