ٓگوادر کو ممکنہ اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر اہمیت دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کوخراج تحسین

ہفتہ 3 جون 2023 21:30

۵گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2023ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محمد الطاف تائی نے گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ (ایس ای ڈی)درجہ دینے کی منظوری پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے گوادر کو ممکنہ اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر اہمیت دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ویژن اور ان کی دوراندیشی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کو اس اقدام سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔

الطاف تائی نے اپیل کی کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے گوادر اکنام ڈسٹرکٹ کی تجویز کو آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کیا جائے۔الطاف تائی نے کہا کہ گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دینا آباد کا دیرینہ مطالبہ تھا الطاف تائی نے کہا کہ گوادر کو فری اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دینے کی تجویز خطے اور پورے ملک کے لئے گیم چینجر ہے۔

(جاری ہے)

اس سے سرمایہ کاری، تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بے پناہ مواقع کھلیں گے۔ ہمیں اس لمحے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ اس تجویز کو وفاقی بجٹ میں شامل کرکے ہم گوادر میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور اسے عالمی تجارتی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔آبنائے ہرمز کے قریب گوادر کا سٹریٹجک مقام جو کہ دنیا کی مصروف ترین شپنگ لین میں سے ایک ہے پہلے ہی بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی بے پناہ دلچسپی کو جنم دیا ہے۔ گوادر کو ا یس ای ڈی قرار دینے سے اس کی کشش میں مزید اضافہ ہوگا، ٹیکس مراعات، آسان ضابطے اور سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے دیگر فوائد حاصل ہوں گے۔