حافظ نعیم الرحمن میرے لیے محترم ہیں لیکن پیپلز پارٹی کواکثریت حاصل ہے،ناصر شاہ

اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے، وزیربلدیات سندھ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 جون 2023 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن میرے لیے محترم ہیں لیکن پیپلز پارٹی کواکثریت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی نے کامیابی حاصل کی کراچی کا میئرپیپلزپارٹی کا حق ہے ہمارے 104یوسی چیئرمین ہیں ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے لوگ خود پارٹی چھوڑ رہے ہیں ہم ووٹ کی سیاست نہیں کرتے خدمت کی سیاست کرتے ہیں پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔