شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک، دو زخمی

پیر 5 جون 2023 00:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) شمالی وزیرستان میں 3جون 23 کو ہماری افواج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں دو دہشت گرد ہلاک، دو زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ہمارے فوجیوں نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ دیگر دو دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ظہیر عباس (عمر 38 سال، ساکن ضلع خوشاب) اور لانس نائیک معراج الدین(عمر 23 سال، ساکن ڈیرہ اسماعیل خان) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوںکا خاتمہ کیا جا سکے۔ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔