محب قومی سماجی کونسل کا جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 5 جون 2023 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) مرکزی مجلس عاملہ و اراکین مجلس محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان نے وادی نیلم کے علاقہ چانگن میں پاک فوج کے ٹرک کے بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان کے شہید ہونے پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا، دوسری طرف ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پر عزم افواج پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا تعین کرنے کے بعد مؤثر انداز میں کارروائی میں2 دہشت گرد کوجہنم واصل اور2 کو زخمی کرنے کو لائق تحسین قرار دیا ہے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔