ظ*شمالی وزیر ستان میں شہید پاک فوج کے دو جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 5 جون 2023 20:35

]راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک معراج الدین کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی جبکہ نائیک ظہیرعباس کی نماز جنازہ خوشاب میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

شہدا ء کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں اعلی عسکری و سویلین حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران، شہدا کے لواحقین اور علاقے کے عوام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام اندرونی وبیرونی خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔مشکل سے حاصل کئے گئے امن کو کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مسلح افواج تمام دشمن قوتوں کا بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔۔