
کوئٹہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ وکیل عبد الرازق شر کو قتل کر دیا
مقتول عمران خان کیخلاف بلو چستان ہائی کورٹ میں دائر سنگین غداری کیس میں درخواست گزار تھے ، وزیر اعلیٰ ،وزیر داخلہ بلو چستان کی واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کر لی
منگل 6 جون 2023 20:58
(جاری ہے)
واقعہ کے بعدپولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو سول ہسپتال منتقل کر دیااور موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئے ہیں۔
کوئٹہ میں سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیخلاف کوئٹہ بار اور بلوچستان بارکونسل کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کا فیصلہ اور تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیاگیاہے جس کے تحت آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور اس حوالے سے ضلع کچہری کے بار روم پر سیاہ پرچم بھی آویزاں کیاگیاہے۔مقتول سابق وزیراعظم عمر ان خان کیخلاف بلو چستان ہائی کورٹ میں دائرسنگین غداری کے کیس میں پٹیشنر تھے آئینی درخواست کی سماعت آج سات جون کو ہوناتھی۔وز یر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق کے قتل پر اظہار ا فسوس کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ،انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام پہلؤوں کا جائزہ لیکر فوری رپورٹ پیش کی جائے،واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سینئر ایڈوکیٹ پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے واقعے میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جاے گئی وکلاء ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے بھی ہمارے بہت سے وکلاء دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیںمزید ہم اپنے لوگوں کا جانی نقصان برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کے مشیر عطا تارڈ نے کوئٹہ میں سینئر ایڈوکیٹ عبدالرازق کے قتل کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرزاق عمران خان و دیگر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کے پٹیشنر تھے آئینی درخواست آج بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر تھی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے صوبے کے مایہ ناز متحرک و مصروف و باکردار وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت و ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے ورثاء اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے بعد ممکنہ محرکات کو سامنے لایا جائے ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے دہشت گردی کے اس واقعے میں پسماندگان کو مالی امداد فراہم کی جائے اور بچوں کی تعلیم کا سرکاری سطح پر انتظام کیا وکلاء اس کیس کی پیروی کیلئے آگے آئیں۔
مزید قومی خبریں
-
’’ایکس‘‘کی بندش کیخلاف درخواستوں کی سماعت 15 مئی کو ہوگی
-
بھارت کے 300ملین ڈالر کے جہاز کو 30ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، خواجہ آصف
-
بھارتی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم” ایس 400“ کی تباہی پاک بھارت لڑائی کا سب سے بڑا واقعہ قرار
-
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی،بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں
-
کراچی میں غیرقانونی مویشی منڈیا قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد
-
پشاور، سرکاری ملازمین کا کم ازکم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک پر ویڈیوز‘ ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
بالائی /وسطی پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
سیہون، 20سالہ معذور لڑکی سے 2 افراد کی جنسی زیادتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.