نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شجاع آباد کے قریب زیادتی کے بعد بچے کے قتل کا نوٹس ، ملزم گرفتار

منگل 6 جون 2023 23:30

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شجاع آباد کے قریب زیادتی کے بعد بچے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی -مقامی پولیس نے ملزم شہباز کوگرفتارکر لیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ ملزم قانون کے تحت کڑی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہو ںنے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ پر ورثاء سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی-