
خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں،توقع ہے پاکستانی حکام شفاف ٹرائل یقینی بنائیں گے،ویدانت پٹیل کی پریس بریفنگ
عبدالجبار
بدھ 7 جون 2023
11:08

(جاری ہے)
خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں اور انکے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے زیر حراست امریکہ شہریوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،توقع ہے کہ پاکستانی حکام شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی بنائیں گے۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں زیر حراست ہیں، جبکہ گزشتہ سماعت پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت سات خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کی تھی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہوچکی ہے،مگر ابھی رپورٹ مرتب نہیں ہوئی،شناخت پریڈ رپورٹ ہفتے کو پیش کی جائے گی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے شناخت رپورٹ سمیت تفتیشی رپورٹ طلب کی۔مزید اہم خبریں
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
عازمین کو نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹہ میں کمی کردی گئی
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.