امیر مقام کی مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت

جمعرات 8 جون 2023 18:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے مینگورہ سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں اور سماجی شخصیت عجب خان کے چچا ذاد بھائی موسیٰ خان کے شہادت پر شدید غم و رنج کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک مذمتی پیغام میں انجینئر امیر مقام نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ واقعے کی فوری انکوائری کی جائے اور واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے. انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔