نگران وزیراعلی محسن نقوی کی مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت

جمعرات 8 جون 2023 22:46

نگران وزیراعلی محسن نقوی کی مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) نگران وزیراعلی محسن نقوی کی مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سوات کے علاقے مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔