"پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا"

دھاندلی نا منظور، حنا پرویز بٹ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے ضمنی انتخاب سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹھپے لگانے کی ویڈیوز شیئر کر دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 9 جون 2023 00:26

"پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا"
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جون2023ء) لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے ضمنی انتخاب سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹھپے لگانے کی ویڈیوز شیئر کر دی۔
اسی طرح وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں باغ کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل ہے، دھاندلی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ادھر وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے ایل اے 15 میں ضمنی انتخابات جیتنے پر پارٹی رہنما ضیاء القمر کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کو شاباش دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ کراچی اور ملتان کے بعد آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات میں بھی تیر چل گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں ضلع باغ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جیالے امیدوار کو کامیاب کروایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کراچی سے کشمیر تک انتخابی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام کا ہماری پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔