
سرکاری ملازمین کی کم از کم پنشن 12 ہزار روپے مقرر
آئندہ مالی سال کیلئے پنشنرز کی پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ بھی کر دیا گیا
محمد علی
جمعہ 9 جون 2023
21:44

(جاری ہے)
پی ٹی آئی حکومت نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف شرائط کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کے سابق دو وزیرخزانہ نے فون کیا کہ آئی ایم ایف اپنا معاہدہ نہ کرے۔ جس سے نہ صرف مالی خسارہ ہوا، بلکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے تعلقات بھی خراب ہوئے۔
ان کو یقین تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات اتنے خراب ہوجائیں گے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ حقائق کو مسخ کرنے کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ڈالنے کی کوشش تھی۔ لیکن اللہ کے کرم وفضل سے موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے کئے اور ان کے ملک دشمن عزائم پورے نہیں ہوئے۔ حکومت نے نہ صرف پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا بلکہ ان کے خطرناک عزائم بھی افشاں کردیئے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ جس سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا، حکومت نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کو ترجیح دی۔ پی ٹی آئی حکومت میں قرض 49 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے ، گردشی 2467 ارب پر پہنچ گئے، سالانہ اضافہ 129 ارب تھا۔ موجودہ حکومت کی کوشش سے بجٹ خسارہ 7.9 فیصد سے کم ہوکر 7 فیصد رہ گیا ہے۔ بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کیلئے 35 فیصد اور گریڈ17 سے اوپر 30 فیصد اضافہ، پنشن ساڑھے 17 فیصد، وزیراعظم نے مزدور کی اجرت میں مزید 2 ہزار روپے اضافہ کردیا ہے، بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت بڑھا کر 32 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔ بجٹ میں ترسیلات زر کے ذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر2 فیصد ٹیکس ختم کیا جارہا ہے، ریمٹنس کارڈ کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کردیا گیا، جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ ملےگا۔ اسی طرح ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس، گریٹس پاسپورٹ جو کہ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے، پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں تک ترجیحی رسائی، پاکستانی ائیر پورٹس پرسہولت کیلئے فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت، Remittance Card Holders کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا کیا جائے گا۔ بجٹ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں اضافہ کردیا گیا ہے، ای او بی آئی پنشن 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن 10ہزار سے بڑھا کر 12ہزار کی جارہی ہے۔ وفاقی بجٹ کے اہم نکات اور اہداف سے متعلق تجاویز کے تحت بجٹ میں وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی ہے، ترقیاتی بجٹ رواں سال کے مقابلے میں30فیصد زیادہ ہے۔ 4فیصد اضافے کے بعد مجموعی طور پر2500ارب کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 460 ارب روپے ہے،بجٹ میں ٹیکس محصولات کا حجم 9200 ارب روپے ہے،ڈائریکٹ ٹیکسز کا حجم 3759 اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا حجم 5441ارب روپے ہوگا، نان ٹیکس آمدن 2963 ارب روپے ہوگی۔ آئندہ برس کل مجموعی آمدن 12ہزار 163ارب روپے ہوگی، جس میں 6887ارب ہوگا، بجٹ خسارہ 7573 ارب روپے ہوگا، اگلے سال مالی خسارہ جی ڈی پی کا منفی 6.1 فیصد ہوگا۔ بجٹ میں دفاع 1804ارب، بی آئی ایس پی کیلئے 430 ارب،صوبوں کیلئے5276 ارب، سندھ کا مجوزہ ترقیاتی بجٹ 40فیصد اضافے کے بعد617 ارب روپے، پنجاب خیبرپختونخواہ کا عبوری بجٹ 4ماہ کیلئے ہے، پنجاب 426 ارب، خیبرپختونخواہ268ارب، بلوچستان 248ارب کی تجویز ہے۔آئندہ مالی سال میں صوبوں میں 5 ہزار 276ارب روپے منتقل کئے جائیں گے۔ انفراسٹرکچر کیلئے 491.3ارب روپے،توانائی کے شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے، وزارت مواصلات کا ترقیاتی بجٹ 35 کروڑ تجویز، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت دفاع کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب 80کروڑ روپے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3ارب 22کروڑ کی تجویز۔اسی طرح آبی ذخائر اور شعبہ آب کیلئے 99.8 ارب روپے رکھنے کی تجویز، بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز، فزیکل پلاننگ اورتعمیرات کے شعبے کیلئے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری ، ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 5ارب 40 کروڑ روپے ،صحت کے شعبے کیلئے 22.8 ارب، شعبہ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 81.9 ارب روپے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کیلئے ایک ارب 11کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 4ارب 5کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔بجٹ میں خصوصی علاقہ جات آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 60.9 ارب روپے رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے اضلاع کیلئے 57 ار ب روپے رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
-
امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، پاکستانی سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.