ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصدہ اضافہ میں پیپلز پارٹی نے کردار ادا کیا ہے، وزیر مملکت محمد علی شاہ

جمعہ 9 جون 2023 22:55

ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصدہ اضافہ میں پیپلز پارٹی نے کردار ادا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات کے باوجود بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے کوشش کی ہے، پیپلز پارٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب اضافہ کرنے کی تجویز دی تھی، ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصدہ اضافہ میں پیپلز پارٹی نے کردار ادا کیا ہے، امید ہے کٹھن حالات کے باوجود اس بجٹ کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کو عام آدمی کے مالی حالات کا بخوبی ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز دی تھی، ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کےلیے پیپلز پارٹی نے کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنشن میں اضافہ کے لئے بھی پارٹی نے کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کی اجرت اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں جتنا اضافہ پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں ہوا، وہ کسی اور حکومت نے کبھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی عوام کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس سے استثنی دینے کا مطالبہ کیا، ہم ان علاقوں کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں کہ پارٹی کی کوششوں سے اگلے سال کے لئے یہ علاقے ٹیکس سے مستثنٰی قرار دئیے گئے ہیں۔