پختونوں کے ثقافتی اور تاریخی کھیل مخہ فروغ اور زندہ و تابندہ رکھنے کیلئے صوبائی حکومت عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے،مطیع اللہ خان
جمعہ 16 جون 2023 23:37
(جاری ہے)
تقریب کی صدارت سید معصوم شاہ باچا باچا خان مرکز پشاور نے کی۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ممتاز صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کی دلچسپی کا مرہون منت ہے، فائنل میچ لاچی زمان شموزئی مردان اور صدیق عالم شموزئی مردان کے درمیان کھیلا گیا، لاچی زمان شموزئی کی ٹیم نے 5 پوائنٹس کی برتری کیساتھ صدیق عالم شموزئی کی ٹیم کو شکست دیکر سالانہ صوبائی مخہ (تیراندازی) ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔
ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن’’پاک کیا صوابی ‘‘کی ٹیم نے حاصل کی۔ صدیق عالم شموزئی کے طاہر اللہ شموزئی کو مین آف دی ٹورنامنٹ اور لاچی زمان شموزئی کے ولی گل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تقریب سے سید معصوم شاہ باچا، ممتاز صحافی مشتاق یوسفزئی، ڈائریکٹر پروگرام اے وی ٹی نیٹ ورک حسن خان، صوبائی صدر امجد حسین یوسفزئی، سابقہ ایم پی اے گوہر علی شاہ باچا، ریجنل سپورٹس آفیسر مردان سہیل خان، تحصیل صدر بن یامین، گوہر استاد، وائس چیئرمین فرمان شاہ اور جنرل سیکرٹری فخر عالم یوسفزئی خطاب کیا۔ تقریب سے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و ثقافت و امور نوجوانان مطیع اللہ خان مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن قوموں نے اپنی ثقافت، زبان اور اسلاف کے طریقوں کو زندہ کیا ہے تو وہ قومیں ترقی کرتی ہیں اور جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں توہ ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، کھیل کود اور مثبت سرکرمیوں میں حصہ لینا جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ ذہنی نشونما کو بھی جلا بخشتی ہیں، ہمیں چاہیے کہ ایک اچھے معاشرے کی خاطر کھیل کے میدانوں کو آباد کریں، تاکہ ہمارے نوجوان بے راہ روی اور بری صحبت اور نشہ کی لعنت سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے صوبائی بجٹ میں مخہ (تیراندازی) صوبائی سپورٹس کیلنڈر میں شامل کیا جائیگا، تاکہ مستقبل میں صوبائی ٹورنامنٹس حکومت کی سرپرستی اور مالی تعاون سے منعقد ہوسکیں۔ آخر میں مہمان خصوصی نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے دو لاکھ روپے ،جبکہ ہمدرد ویلفیئر آرگنائزیشن کیلئے 10ہزار روپے نقددینے کا اعلان کیا۔ صوبائی صدر امجد حسین یوسفزئی نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنیوالے لاچی زمان ٹیم کو 20ہزار روپے، سیکنڈ ٹیم صدیق عالم شموزئی کو 15ہزار روپے، تھرڈ پوزیشن ہولڈر پاک کیا صوابی کی ٹیم کو 10ہزار مین آف دی ٹورنامنٹ طاہر اللہ شموزئی کو 7ہزار روپے، مین آف دی میچ شموزئی کو پانچ ہزار روپے اور مقامی تنظیم ہمدرد ویلفیئر آرگنائزیشن کو 10ہزار وپے نقد دئیے۔ اے وی ٹی خیبر کے ڈائریکٹر پروگرام حسن خان نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے 10ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی مطیع اللہ خان مروت، سید معصوم شاہ باچا، مشتاق یوسفزئی، حسن خان، گوہر علی شاہ باچا، اور بابا سلیم نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیئے۔ جبکہ مہمان بہتر انتظامات پر امجد حسین یوسفزئی، فرمان شاہ اور گوہر استاذ کر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شیلڈز پیش کیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.