انتخابات میں تیاری کیساتھ اتریں گے،بلاول بھٹو، زر داری

کئی رہنما چیئر مین پیپلز پارٹی سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کااعلان کر دیا

ہفتہ 24 جون 2023 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2023ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے راولپنڈی، سیالکوٹ، خوشاب، جہلم اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے اعجاز احمد چھجا، جہلم سے راجہ سفیر، سابق ایم پی اے ملک جاوید اور نذر اقبال، خوشاب سے ملک ذیشان اعوان اور چودھری شوکت شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے راجہ عمار، سردار پیر عاقب علی، رفعت حیات خان، پیر عباس محی الدین، ملک طاہر اختر، اعجاز احمد، ملک سعید عباس، عابد شامل، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نوابزادہ افتخار احمد اور ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملک ریاست علی، ذیلدار احسن شاہ، سید ظہیر شاہ، رفعت حیات خان، ملک عاقل علی خان، انس عزیز اور خواجہ خان نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر حسن مرتضیٰ، سردار سلیم حیدر اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے، پیر عباس محی الدین نے پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کریں، ہم عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، ہمارے پاس قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا منشور ہے۔