9مئی والے واقع پر شرم ساری اور ندامت ہے،جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شیخ محمدیعقوب

استحکام پاکستان پارٹی میں معاشی ماہر اور زیرک سیا ستدان شامل ہیں جو ملک کو معاشی استحکام اور شرافت کی سیاست کی طرف گامزن کریں گئے،سبابق ایم پی اے

اتوار 25 جون 2023 17:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل رہنما سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب نے کہا ہے کہ 9مئی والے واقع پر شرم ساری اور ندامت ہے اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس واقعہ کے بعد میرا پی ٹی آئی میں رہنا بنتا ہی نہیں تھا اس لئے فوجی تنصیبات اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والی جماعت کو چھوڑدیا،9مئی واقعہ کیلئے اس پارٹی نے نو جوانوں کو ور غلایا تا کہ وہ ملک کی دفاعی اداروں پر حملہ کرکے فوج کو کمزور کر لیں مگر فوج نے اپنی حکمت اوردانائی سے یہ ساری سازش نا کام بنا دی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے استحکام پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں کار کنوں سے ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں معاشی ماہر اور زیرک سیا ستدان شامل ہیں جو ملک کو معاشی استحکام اور شرافت کی سیاست کی طرف گامزن کریں گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور فوج کو کمزور کرنے کی پر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے ناکام بنائے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ افراتفری پھیلانے والی جماعت کے ساتھ نہ ہم چل سکتے ہیں اور نہ ہی عوام اس لیے ملک کو معاشی استحکام کی اس وقت اشد ضرورت ہے اور ہماری پارٹی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے کوشان ہے عوام جلد اچھی خبر سنیں گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پی پی 126 اور این اے 109 سمیت ضلع بھر سے اپنے امید وار کھڑے کریں گئے کیونکہ عام انتخاب بہت جلد ہونے والے ہیں ۔

انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی کمیشنر جھنگ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آجکل شہر میں ایک سیاسی دن رات سابقہ منصوبوں پر افتتاح کی اپنی تختیاں لگانے میں مصروف عمل ہے جوکہ نگران صوبائی حکومت پر سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور انتظامیہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے شہر اور ضلع میں سب سیاسی اکابرین کو یکساں اور غیر جانبدار سیاسی ماحول فراہم کرے تاکہ عوام میں نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اعتماد بحال ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر جھنگ میں ترقی اور خوشحالی لائیں گئے۔میٹنگ میں حنان یعقوب شیخ ،چوہدری حق نواز ،اعظم جنجوعہ اور شیخ محمد عثمان نے بھی خطاب کیا۔جب کے کارکنوں نے شیخ محمد یعقوب کی باتوں کو ہاتھ کھڑے کر کے بھر پور تائید کی۔