
عید الضحیٰ کے تمام ترانتظامات مکمل ،ضلعی ،تحصیل کی سطح پر قائم 07 کنٹرول روم مکمل فعال کر دیئے گئے‘ڈپٹی کمشنر ننکانہ
جانوروں کی آلائشیں اور کوڑاکرکٹ اٹھانے کے لیے 14سوسے زائد عملہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دے گا‘میاں رفیق احسن
بدھ 28 جون 2023 19:10
(جاری ہے)
اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو،چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد اکرم ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رائو انوار سمیت پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نمائندگان بھی اس موقع پر موجودتھے ۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید کے ایام میںقربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ضلع بھرمیں مجموعی طور پر 70ڈمپنگ پوائنٹس ،325کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ350سے زائد رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کے لیے تقریباً14سو سے زائد اہلکاران اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے جن کی کارکردگی کو مانیٹرکرنے کے لیے میرے سمیت تمام متعلقہ افسران فیلڈمیں موجود ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے کہا کہ میونسپل اداروں کی سربراہی میں عید گاہوں ، مساجد، شہروں اورقصبوں سمیت دیہاتوں میں بھی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے مزید کہا کہ عید کے ایام میں تمام ضلعی محکمہ جات کے افسرا ن و اہلکاران فیلڈ میں اپنی حاضری کو سوفیصد یقینی بنائیں،پرائس مجسٹریٹس مارکیٹوں بازاروں میں متحرک نظر آئیں اور عوام الناس کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھ کر اداکریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے والوں کے خلاف ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ العمل ہے اگرکوئی بھی شخص حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتاہوا پکڑاگیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے اے ڈی سی آر مزمل الیاس،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو، سی او ضلع کونسل ساجد مشرف ودیگر ضلعی افسران کے ہمراہ سپرنگ ویلی ننکانہ میں قائم کی گئی مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند
-
سیلابی ریلا 5 اور 6 ستمبر کو سندھ سے گزرے گا، محکمہ آبپاشی
-
سرکاری حج اسکیم ،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
-
ورکرز ویلفئر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس
-
2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ پیش نہ کیے جانے کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.