گورنمنٹ گر لز ہائی سکول قاسم بیلہ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 7 جولائی 2023 20:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2023ء) گورنمنٹ گر لز ہائی سکول قاسم بیلہ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان شیخ رفیق احمد نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی شہزاد مقبول بھٹہ کے ہمراہ گورنمنٹ گر لز ہائی سکول قاسم بیلہ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

پرنسپل سکول عزیزہ بشریٰ ، سکول اساتذہ ،اہل علاقہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اہل علاقہ نے حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کا لڑکیوں کےلئے ثانوی تعلیم کے حصول کے لئے مذکورہ سکول کی فراہمی پر شکر یہ ادا کیا ،اس سلسلے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی شہزاد مقبو ل بھٹہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ سکول کے قیام سے علاقہ کی طالبات کو میٹرک کی تعلیم کے حصول کے لیے گھر سے دور نہیں جانا پڑے گا اور اب طالبات کو ان کے گھر کی دہلیز پر ہی یہ سہولت میسر آئے گی۔