کچہ کے علاقوں میں کریمنلز کی نقل و حرکت مسدود رکھی جائے گی ،رضوان عمرگوندل

راجن پور اور رحیم یارخان کی پولیس مشترکہ حکمت عملی اپنائے گی،ڈی پی او رحیم یار خان

جمعہ 7 جولائی 2023 21:30

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2023ء) ڈی پی او رضوان عمرگوندل نے کہا ہے کہ کچہ کے علاقوں میں کریمنلز کی نقل و حرکت مسدود رکھی جائے گی ، راجن پور اور رحیم یارخان کی پولیس اس سلسلہ میں مشترکہ حکمت عملی اپنائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او راجن پور دوست محمد کھوسہ، اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کچہ کے دورہ کے دوران مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کچہ سے پولیس نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے بھر پور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک عرصہ تک مشکل و نامساعد حالات میں آپریشن کرکے کچہ کریمنلز سے علاقوں کو واگزار کروایا ہے اور کچہ کے ڈاکوں کی نقل و حرکت کو مسدود کر کے رکھا ہوا ہے اور اب اس صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے راجن پور اور رحیم یارخان پولیس مشترکہ حکمت عملی کو اپناتے ہوئے علاقہ میں مزید خفیہ مورچے اور پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی جن کا مقصد کچہ کریمنلز کی نقل و حرکت کو مسددود رکھتے ہوئے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا اور کریمنلز کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے، اس موقع پر انہوں نے تفصیلی طور پر علاقہ کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ڈی پی او راجن پور دوست محمد کھوسہ سے مفصل تبادلہ خیال کیا۔