وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی کا اجلاس، تمام مکاتب فکر کے 70 سے زائد جید علماء کرام، مشائخ عظام کی شرکت
ہفتہ 15 جولائی 2023 23:04
(جاری ہے)
علماء کی خدمات کی قدرکرتے ہیں، مذہبی جذبات کا احترام ضروری ہے۔پرامن پاکستان کیلئے علماء سمیت سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں سویڈن میں توہین قرآن اور بائبل کو جلائے جانے کی اجازت کے عدالتی فیصلے اور اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں اسرائیل کی طرف سے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کی مذمت کی گئی - اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملو ںکی بھی شدید مذمت کی گئی-اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں علماء کرام اور مشائخ عظام نے کہا کہ قرآن مجید سمیت تمام الہامی کتابوں کی توہین کے واقعات امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔
یو این ہیومن رائٹس کونسل میں اسرائیلی مندوب کا بیان شر انگیز اور گمراہ کن ہے۔انہوںنے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ملکی تاریخ کا سیاہ باب بن چکے ہیں۔شرپسندوں نے سیاسی دہشت گردی کرکے ملکی سالمیت پر حملہ کیا۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ قیام امن کیلئے سب کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔علامہ محمد حسین اکبرنے کہا کہ کفریہ کلمات کہنے والوں کے ساتھ ہرگز نہیں ہیں۔مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ مذہبی حوالوں سے ضابطہ اخلاق اور قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا کہ علماء امن کی کاوشوں میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ آغا شاہ حسین قزلباش نے کہا کہ امن وامان کیلئے فراخدلی کا مظاہرہ بے حد ضروری ہے۔مولانا راغب نعیمی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا قائم ہو چکی ہیں۔علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر توہین برداشت نہیںکی جائے گی۔سید ضیا ء اللہ شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا۔اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں علماء کرام، مشائخ عظام نے تجاویز پیش کیں-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام تجاویز کو خود نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی-اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، قاری محمد حنیف جالندھری، علامہ محمد حسین اکبر، علامہ طاہر محمود اشرفی، خواجہ قطب الدین فریدی، علامہ راغب نعیمی، پیر عثمان نوری، مولانا سردار محمد لغاری، مفتی رمضان سیالوی، مولانا امجد خان، پیر قاسم مسعود قاسمی، مفتی عبدالمعید، خاور حسین بھٹہ، علی رضا گردیزی، فروا بتول، مولانا یوسف انور، خواجہ ادریس، علامہ عنایت اللہ رحمانی، مولانا شفیق پسروری، علامہ رشید ترابی، علامہ سجاد حسین جوادی، ڈاکٹر عابد سجاد ، علی رضا گردیزی، سید محمد علی، مولانا محمد اسلم صدیقی اور دیگر جید علماء کرام بھی موجود تھی-صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، عامر میر، ابراہیم مراد، مشیر وہاب ریاض، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر اور مشیر کنور دلشاد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-سیکرٹری اوقاف نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جسے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے متفقہ طور پر منظور کیا- ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.