�سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2023ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ بروقت حکمت عملی سے آئندہ سال
حج اخراجات نصف تک ہو سکتا ہے،حجاج کی خدمت یہ ہے کہ
مہنگائی کے دور میں سستا
حج دیا جائے،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد کلب میں
پاکستان سٹیزن فورم کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی جبکہ مہمان اعزاز وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی تھے۔
اس موقع پر میزبان صدر
پاکستان سٹیزن فورم پروفیسر سجاد قمر ،سیکرٹری محسن خان عباسی ،قاری محبوب الرحمن، صدر تںنظیم تاجران
پاکستان چوہدری محمد کاشف,ملک احسان غنی ،مولنا اشرف علی،مولنا عبدالمجید ہزاروی، مولنا عطا محمد دیشانی،مرکزی
جمعیت اہلحدیث کے رہنماء عتیق الرحمن شاہ کاشمیری، مولنا حافظ مقصود احمد، مولانا ظہور احمد علوی،مولنا عبدالقدوس محمدی، ارشد خان تنولی ،مفتی جمیل الرحمن فاروقی،
ڈاکٹر فرخندہ ڈی جی شریعہ اکیڈمی، حافظ احسان کھوکھر نے خطاب کیا۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے
پاکستان سٹیزن فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مثبت پیغام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔صرف دو ماہ ملے تھے اور اس عرصہ میں کوشش کی کہ حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔اور ہم مزید پیسے بھی حاجیوں کو واپس کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی ادویات حاجیوں کے پیسوں سے خریدنا بند کر رہے ہیں اور یہ ادویات فارما سیوٹییکل کے تعاون سے مفت فراہم کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم بہترین خدمات پر
سعودی عرب کے فرماں رو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سمو الامیر
محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں
،سعودی عرب نے اس سال بھی مثالی انتظامات کیے۔انھوں نے کہا کہ میں نے بغیر پروٹوکول کے عام حاجیوں کے ساتھ وقت گزارا،شکایات کا فوری ازالہ کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو بھی مفت
حج نہیں کروایا،مفت
حج بڑے بڑے سرکاری افسر کرتے تھے جو معاونین کے نام پر جا کر ڈیوٹی نہیں کرتے تھے۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے وی آئی پی کلچر کا مکمل خاتمہ کیا اور اس کو مزید بہتر کریں گے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سینیٹر طلحہ محمود نے بہترین
حج کروایا۔اس سے قبل سردار محمد یوسف نے یہ خدمت سرانجام دی اور یہ پی ڈی ایم حکومت کا فخر ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور اپنے پیسے خود جمع کروا کر گئے۔انہوںنے کہاکہ میں خود بھی
حج پر گیا تھا اور میں چشم دید گواہ ہوں کہ سرکاری
حج مثالی تھا۔
مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پرائیویٹ
حج آپریٹرز کی شکایات آئی ہیں انھوں نے کم جگہ پر زیادہ لوگ ٹھہرائے،ان کا احتساب ہونا چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کی خدمت اجر والا عمل ہے تاہم انتہائی مشکل کام ہے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کم وقت میں مشکل کام سر انجام دیا۔
اور دو ماہ دن رات محنت کی۔منی میں پاکستانی حاجیوں کے لیے خود کو بھی مشکل میں ڈالااور پریشانی کا سامنا بھی کیا لیکن
پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پہلے بھی مثالی
حج کروایا تھا اور اب بھی
میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں سینیٹر طلحہ محمود نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔صدر
پاکستان سٹیزن فورم اور میزبان پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود نے کسی کو مفت
حج نہیں کروایا اور اس کی مثال یہ ہے کہ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولنا عبدالغفور حیدری بھی پورے پیسے ادا کر کے گئے۔
انھوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود نے شکایات پورٹل پر خود شکایات سنیں اور لوگوں کو خود فون کر کے مسائل حل کیے،ایک حاجی کی شکایت موصول ہونے پر جب اس کو کال کی تو اس کو یقین نہیں آیا کہ وزیر نے خود فون کیا۔انھوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود نے حاجیوں کے اربوں روپے بچا کر واپس کیے۔اور حاجیوں کے پیسے کو فنڈ میں جمع کرنے کے کلچر کا خاتمہ کیا۔
پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ شاہی
حج کی آفرقبول کرنے کی بجائے عام لوگوں کے ساتھ
حج کیا۔مولنا عبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود نے عام حاجیوں کے ساتھ پیدل
حج کیا اور سردار یوسف نے اس وزارت کو بددعاوں کی وزارت سے دعاوں کی وزارت بنایا تھا سینیٹر طلحہ محمود نی اس کو برقرار رکھا اور مزید مفید بنایا۔تحریک جوانان کے صدر عبداللہ گل نے سٹیزن فورم کو مثبت کردار ادا کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود نے وزیر ہونے کا حق ادا کیا ہے،ضرورت ہے کہ سب اس کردار کو اپنائیں۔
مولنا عطا دیشانی نے کہا کہ
حج جیسے مقدس فریضے کو بہترین انداز میں کروانے پر سینیٹر طلحہ محمود مبارک باد کے مستحق ہیں۔تقریب میں سابق ضلع ناظم سردار سید غلام، سید جنید قاسم ،سردار لیاقت کسانہ ،مولنا سید قاسم شاہ،مولنا منظور بالاکوٹی
،چوہدری نثار نون
،ڈاکٹر ارشد چوہدری سردار عرفان اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔