تلہ گنگ میانوالی روڈ ونہار کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم، دو افراد جاں بحق

جمعرات 20 جولائی 2023 15:03

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2023ء) تلہ گنگ میانوالی روڈ ونہار کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم سے دو افراد جاں بحق ، تین زخمی ہو گئے ،کار سوار معروف ذاکر علامہ سید حیدر شدید زخمی جبکہ ذاکر سفیر شہزاد شیرازی اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔\378