گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کی باجوڑ بم دھماکہ کی شدید مذمت

اتوار 30 جولائی 2023 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2023ء) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہتے اور معصوم سیاسی کارکنوں کی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کی تہہ تک پہنچنا اور اس کا مکمل خاتمہ کرنا بہت ضروری ہو چکا ہے۔ گورنر بلوچستان نے جاں بحق سیاسی کارکنوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم تمام غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔