،ْلاہور ہائیکورٹ، پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان کو کام سے روکنے کا حکم نامہ 7 اگست تک معطل

منگل 1 اگست 2023 20:05

ٹ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان کو کام سے روکنے کا حکم نامہ 7 اگست تک معطل کر دیا،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزماں کو کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا، وکیل نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ممکنہ برطرفی کے خلاف حکم امتناعی دینے کی متفرق درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی معاونت کرنیپر پراسیکیوٹر جنرل کوعدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیاگیا،نگران حکومت پنجاب نیکسی قانونی جواز کیبغیر انتظامی کام کرنے سے بھی روکا،نگران حکومت نے غیر قانونی شوکاز نوٹس دے دیا ہے ،عدالتی فیصلے موجود پیں پراسیکیوٹرز کاکام عدلیہ کی معاونت ہے،پراسیکیوٹرز کسی دبا? کے بغیر حکومت کی غلط ہدایات پرنہ چلنے کے پابند ہیں،پراسیکیوٹرز کا کام آئین اور قانون کے تابع ہے کسی حکومت کے ماتحت نہیں ہے،حکومت پراسیکیوٹرز کو صرت تنخواہیں اور مراعات دیتی ہے جبکہ پراسیکیوشن کاادارہ خود مختار ہے،عدالتوں میں پیش ہونے اور انتظامی کام سے روکنے جانے کینوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائی