سیاسی بحران کے خاتمہ کے لیے بروقت شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات وقت کی ضرورت ہے،میاں افتخار حسین

بدھ 2 اگست 2023 21:30

6نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2023ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکر ٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے خاتمہ کے لیے بروقت شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔دھشت گردی کی واقعات پر تشویش ہے۔ امر یکہ سی پیک کی ناکام بنا نے کے لئے مختلف قسم کے حر بے استعمال کر رہا ہے دوحہ قطر میں ایک طرف پھر افغان طا لبان سے مذاکرات کر رہے ہیں دوسری طرف داعش کو منظم کر رہا ہے چین نے سی پیک کو کا میاب بنا نے کے لئے ایران سعودی عرب کا تنا زعہ ختم کیا سی پیک میں روس اور افغا نستان کو بھی قریب کیاجو امریکہ نہیں چا ہتا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور دہشت گردی میں یعنی دونوں طرف سے ہم شہید ہو رہے ہیں 40سال سے ہم دہشت گری کے شکار ہیں۔

پار ٹی کی رکنیت کا فارم پر کر نا پار ٹی کے کار کن کے لئے بڑا اعزاز ہے جو بھی پار ٹی رکنیت حا صل کر تا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل آفس پبی کے پار ٹی دفتر میں پار ٹی کی رکنیت سازی کا فارم پر کر نے کے موقع پر میڈیا سے باچیت کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر اے اپن لی کے ضلعی آرگنا ئزعر فان خٹک تحصیل پبی کازر علی خان تحصیل نوشہرہ کے صدر زاہد خان اور دیگر کار کنان بھی مو جود تھے۔

میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت کردی شروع کی ہے آئے روز دہشت گردوں کے حملوں میں بے گناہ افراد اور سیکور ٹی فورسسز کے جوان شہید ہو رہے ہیں امن قا ئم کر نا حکو مت کی ذمداری ہے حکو مت ان دہشت گردوں کو چھوڑنے والوں کے خلاف کا را ئی کریں جہان پر بھی دہشت گردی ہو گی چا ہئے جمعیت علمائ اسلام ،جماعت اسلا می پی ٹی آئی پی پی پی جس کسی پر بھی ہو ہم اس کی مذ مت کر تے رہے ئینگے تمام مکا تب فکر کے اکا بر ین کو بھی دہشت کردی کی مذ مت کر نا چا ہئے حکو مت اس میں اچھے اور بر ے کا تمیز ختم کر نا چا ہئے با چا خان با با کے پیر وکار اس مٹے پر ظلم کے خلاف آواز ٹھا رہے ہیں ہم ظلم وذیاد تی نہیں کر تے نہ ہم اس سے پیچھے ہٹے ئینگے میاں افتحار حسین نے کہا کہ تمام پار ٹی کار کنان پار ٹی کی رکنیت سازی میں بھر پور حصہ لے اور ہر ایک کو پار ٹی کا پیغام پہنچا دیں اور زیادہ سے زیادہ اور شفاف رکنیت سازی کریں۔

۔