وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں برطانیہ کی نئی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پیر 7 اگست 2023 15:32

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں برطانیہ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2023ء) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں برطانیہ کی نئی ہائی کمشنر جین میریٹ نے یہاں ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے برطانیہ اور پاکستان کے قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبو ں اور عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کے دوروں کی اہمیت پر زور دیا۔