پولیس مقابلے میں افغان گروہ کا ڈکیٹ ساتھی کی فائرنگ سے ماراگیا ، دوسرا زخمی

جمعرات 24 اگست 2023 16:24

پولیس مقابلے میں افغان گروہ کا ڈکیٹ ساتھی کی فائرنگ سے ماراگیا ، دوسرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2023ء) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں افغان گروہ کا ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، ایک زخمی ہوگیا ۔ ترجمان کے مطابق حفاظت خوداختیاری کی حکمت عملی کے تحت پولیس اہلکار فائرنگ سے محفوظ رہے، ایک اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمان متعدد ڈکیتی، سٹریٹ کرائمز اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث نکلے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے موٹرسائیکل، اسلحہ اور شہریوں سے چھینا گیا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز بھی ایک واردات کی تھی۔ملزمان کی شناخت عمل میں لائی جارہی ہے،سٹریٹ کرائم کا مقابلہ عوام اور پولیس مل کر کریں گے،عوام کو چاہیے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع بروقت پکار 15 پر دیں۔