Live Updates

کوالا لمپور، پاک ملائشیا جشن آزادی کی مشترکہ تقریب کا انعقاد

پاک ملائشیا عوام دوست و بھائی بھائی، دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں، داتو حسن الدین محمد یونس

پیر 28 اگست 2023 16:02

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2023ء) ملائشیا کے شہر سستیا عالم میں آئی کے سی اور راجپوت کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ ملائشیا کے زیر اہتمام پاکستان اور ملائشیا کے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق ممبر پارلیمنٹ ملائشیا داتو حسن الدین محمد یونس تھے۔ ایکسکو سیلانگور مسٹر نذری، ڈپٹی منسٹر انڈسٹریز داتو نزیلہ، سی ای او کے پی جے ہاسپیٹلز ملیشیا پوان نورانی، راجپوت کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ ملائشیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر رانا محمد اصغر، رانا ریاست علی، داتن شریفہ ، ویلفیئر اتاشی پاکستان ہائی کمیشن ڈاکٹر حسیب امین پی آئی اے کے کنٹری مینیجر میاں عرفان، سٹوڈیو گرین کے جنرل مینیجر فریال اقبال، ماحسا یونیورسٹی کی مارکوم مینیجر مس جینیفر، بزنس کمیونٹی سے بابر شہزاد، عدنان کاشفی ، حسیب بٹ ،راسب تارڑ، سینئر صحافی نثار علی خان ، جاوید الرحمّن ، فاروق ڈوگر، ملک واجد علی، پاکستانی اور لوکل کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی داتو حسن الدین محمد یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ملائشیا عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ دونوں اسلامی ممالک دوست اور بھائی بھائی ہیں۔ تقریب سے آئی کے سی کے عمران خان نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں مقامی پاکستانی گلوکار حنان رضا نے اپنی پرفارمنس سے محفل میں رنگ بکھیر دیئے۔ پروگرام کی میزبانی مس شمیم نے کی۔ آخر میں مہمانوں کی پاکستانی اور عرب کھانوں سے تواضع کی گئی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات