
اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو 3 میجر پوائنٹس پر بات ہوگی، خواجہ آصف
بھارت سے کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات چیت ہوگی، اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ان اہم مسائل پر بامعنی مذاکرات کئے جائیں، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے ایک اور پیشرفت کی ہے، وزیر دفاع کا بیان
فیصل علوی
پیر 12 مئی 2025
13:50

(جاری ہے)
اس لئے کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے اور کتنی بڑی ستم ظریفی ہے کہ دہشت گردی کے شکار ملک پر الزام لگا کر حملہ کیا جائے۔
دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے اور اس کا حل اجتماعی سوچ اور تعاون میں ہے۔ جو ملک دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے اس پر الزام لگاکر حملہ کیا جائے یہ ستم ظریفی ہے۔ پانی کا مسئلہ 1960 کے معاہدے میں سیٹل ہے اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کامزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تقریباً ساری جنگیں ہی کشمیر پر لڑی گئی ہیں۔ پرسوں والی جنگ بھی کشمیر کا مسئلہ تھا۔ مودی نے خطے کو جہنم میں دھکیلنے کی کوشش کی۔ افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوگئیں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کشمیر کو مذاکراتی ایجنڈے کا حصہ بنانے کی حمایت کی ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کو بات چیت سے حل کیا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ ہم نے جس طرح منہ توڑ جواب دیا وہ زخم سہلا رہے ہیں، ان کی پارلیمنٹ میں مودی کو برا بھلا کہا جارہا ہے یہ اس بات کی علامت ہے، ان کا میڈیا اور فوجی بریفنگ میں اس کی جھلک نظر آرہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے تحمل اور فوجی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔پاکستان کو پچھلے 77 سال میں اتنی بڑی کامیابی کبھی نہیں ملی۔ یہ ہماری ڈپلومیٹک فتح بھی ہے۔مزید اہم خبریں
-
نیتن یاہو نسل کشی کے باوجود صاف بچ نکلا
-
دربدر روہنگیا مہاجرین بین الاقوامی برادری کے ضمیر کا امتحان
-
جنرل اسمبلی: انڈیا کی طرف سے نام بگاڑنے پر پاکستان کا احتجاج
-
یوکرین پر ایک بار پھر روس کی رات بھر شدید بمباری
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد اور آباد کاری میں اضافہ، رپورٹ
-
نوجوانوں کی تحریک کا مقصد منصفانہ اور خوشحال معاشرہ، نیپالی سفیر
-
جوہری ہتھیار ترک کرنا خودمختاری سے ہاتھ دھونے کے مترادف، شمالی کوریا
-
جنرل اسمبلی کا اجلاس تحفظ ماحول، امن اور اصلاحات پر اصرارکے ساتھ ختم
-
غزہ: ’ٹرمپ امن معاہدہ‘ کا یو این چیف کی طرف سے خیرمقدم
-
جرمنی میں مہنگائی کی شرح سال کی بلند ترین سطح 2.4 فیصد پر
-
ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
پاکستان میں کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہ سوچے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.