
بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا
پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا، دشمن کیخلاف عظیم فتح کے بعد عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی، رپورٹ
فیصل علوی
پیر 12 مئی 2025
14:25

(جاری ہے)
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔
دریں اثناءپاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے دفاع اور جوابی کارروائی میں جنگی کمالات دکھانے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے جدید ممالک کے صحافتی ادارے اور ماہرین پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا۔برطانیہ کے تاریخ دان اور دفاعی مطالعہ کے ماہر مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ’ساکھ‘ کی جنگ تھی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں جو ہتھیار استعمال کیے، ان سے بھارت حیران ضرور ہوا ہوگا، بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں، اور جنگ میں استعمال کیے گئے ملٹری ہارڈویئر پر حیرت ہوئی ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں کافی اثرورسوخ حاصل ہے۔بی بی سی نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت کی حکمت عملی ناکام رہی اور پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی جبکہ بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا۔ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کیلئے چیلنج ہے۔ اربوں خرچ کر کے بھی بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.