Live Updates

جنگ بندی کا اعلان کیوں کیا؟ انتہاپسندوں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دھمکیاں، غدار قرار

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے علاوہ ان کے اہلخانہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہوئیں

Sajid Ali ساجد علی پیر 12 مئی 2025 13:34

جنگ بندی کا اعلان کیوں کیا؟ انتہاپسندوں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کو ..
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی 2025ء ) پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کو غدار قرار دیتے یوئے سنگین نتائج کی دھمکاں دے دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر انتہا پسندوں کی جانب سے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، جنگ بندی اعلان کے بعد ناصرف انہیں بلکہ ان کے علاوہ ان کے اہلخانہ کو بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، اس صورتحال کے بعد سیکریٹری خارجہ نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لاک کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیزفائر کے بعد بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے، بھارت اور پاکستان نے آج فائرنگ اور جوابی کارروائیوں کی روک تھام پر اتفاق کیا ہے، سیزفائر پر متفق ہونے کے بعد اب دونوں جانب سے فوجی کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں گی اور دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹی آپریشنز 12 مئی کو ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈا نے بتایا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں کیوں کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا، اسی لیے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا اور سیز فائر کیلئے تیارہیں لیکن اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکی نائب صدر وینس اور میں نے بھارت اور پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی، جن میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، آرمی چیف عاصم منیر اور قومی سلامتی کے مشیران اجیت دووال اور عاصم ملک شامل تھے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع تر معاملات پر مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کیا ہے، ہم وزیراعظم مودی اور وزیراعظم شہباز شریف کے فہم، دوراندیشی اور امن کی راہ اپنانے کے عزم کو سراہتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات